ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتراکھنڈ کے الموڑا ضلع میں بس حادثہ : 11افراد ہلاک، 13دیگرزخمی

اتراکھنڈ کے الموڑا ضلع میں بس حادثہ : 11افراد ہلاک، 13دیگرزخمی

Wed, 14 Mar 2018 11:22:41    S.O. News Service

نینی تال،13؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتراکھنڈ کے الموڑا ضلع میں آج ایک بس گہری کھائی میں گر گئی جس سے اس پر سوار 11 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو رام نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بس بھترونج خان سے رام نگر آ رہی تھی کہ سلٹ علاقہ میں ٹوٹام کے نزدیک گہری کھائی میں گر گئی۔ اس دردناک حادثہ میں 11 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔رام نگر اسپتال میں موجود اتراکھنڈ پریورتن پارٹک کے جنرل سکریٹری دھیانی نے بتایا کہ 11 زخمیوں کو رام نگر اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ ایس ڈی آر ایف، پولیس اور گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو گہری کھائی سے باہر نکالا گیا۔ بس پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پورن سنگھ راوت اور الموڑا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دیگر افسران بھی موقع پر تعینات ہیں اور بچاؤ اور راحت کام میں مصروف ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پورن سنگھ راوت اور الموڑا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دیگر افسران بھی موقع پر تعینات ہیں اور بچاؤ اور راحت کام میں مصروف ہیں۔


Share: